طوفان الأقصٰی کا تیسواں دن | غزہ میں صہیونی جرائم جاری، اب تک 4800 بچوں سمیت 9770 فلسطینی شہید / 347 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق
فاران: غزہ پر صہیونی جارحیت تیسویں دن ایسے حال میں جاری ہے کہ غاصب ریاست نے آج [سوموار کی] صبح کو المغازی کیمپ پر جنگی جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے، بمباری کی جس کے نتیجے میں 51 فلسطینی شہید اور 100 دیگر زخمی ہو گئے۔
غزہ کے ادارہ صحت کے ذرائع نے کہا کہ صہیونی غاصبوں نے المغازی کیمپ میں تین گھروں پر بم گرائے، جس کے نتیجے میں 51 افراد شہید ہو گئے جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔
ادھر فلسطینی خبر ایجنسی “شہاب نیوز” نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی غاصبوں نے الشاطیء کیمپ پر فاسفورس بموں نے بمباری ک ہے۔
لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے تیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:
22:49 | غزہ کے قریب مقاومت کے مجاہدین اور صہیونی فوجی دستوں کے درمیان شدید جھڑپیں، صہیونی فوجی روشنی اور دھوئیں کے گولے پھینک رہے ہیں۔ جس سے، مجاہدین سے شدید خوف کی نشاندہی ہوتی ہے۔
22:46 | صہیونی ذرائع: 7 اکتوبر سے ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 347 ہو گئی!
22:45 | سیکریٹری جنرل حزب اللہ لبنان، سید حسن نصر اللہ اگلے سینیچر کو بیروت کے وقت کے مطابق یوم شہید کے موقع پر خطاب کریں گے۔
22:44 | جنوبی لبنان میں ایک کار پر صہیونی ڈرون حملہ، تین بچے شہید
22:41 | صیہیونی ذرائع: شمالی محاذ میں مقاومت کے مجاہدین اور صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں۔
22:37 | غزہ میں قتل عام جاری، قتل عام میں شدت لانے کے لئے کہ غزہ کا انٹرنیٹ منقطع؛ غزہ پر غاصب صہیونی ریاست دیوانہ وار بمباری کر رہی ہے۔
22:20 | غزہ کے سرکاری ذرائع: غاصب صہیونی فوج نے اسپتالوں پر بمباری کی دھمکی کو عملی جامہ پہنایا ہے۔
22:09 | انڈونیشیا کے دارالحکومت میں 20 لاکھ افراد کا مظاہرہ، غزہ پر صہیونی جرائم کی مذمت۔
22:07 | لبنان میں ایک کار پر صہیونی بمباری میں لبنانیوں کی شہادت کا جواب، حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں صہیونی زمین چوروں کے شہر کریات شمونہ میں غاصب فوج کے ٹھکانوں کو 10 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ صہیونی ڈرون حملے میں تین لبنانی بچے شہید ہوئے تھے۔
22:01 | مقاومت کے مجاہدین نے غزہ میں بڑھتے ہوئے صہیونی جنگ جرائم کے جواب میں، مقبوضہ تل ابیب پر میزائل برسائے۔
21:47 |مقبوضہ فلسطین میں یہودی زمین چوروں کے شہر نتیفوت میں ایک کارخانہ مقاومت کے ایک میزائل کا نشانہ بنا، میزائل شکن صہیونی نظامات بدستور ناکام۔
21:46 | غزہ پر آج [پیر کے روز اسی وقت] صہیونیوں کی ہسٹریائی بمباری۔ کئی شہید اور زخمی۔
21:28 | صہیونیوں نے غزہ پر دو قسموں کے ممنوعہ بم استعمال کئے۔
21:18 | ہلال احمر غزہ: غزہ کا انٹرنیٹ منقطع ہونے کی وجہ سے طبی عملے اور امدادی قوت کے ساتھ رابطہ کٹ گیا۔
21:09 | شمالی فلسطین میں صہیونی ٹھکانوں پر مقاومت کے حملے۔
21:08 | غاصب ریاست نے الشفاء اسپتال کے آس پاس کی عمارتوں پر بمباری کی۔
21:07 | فلسطینی ذرائع: صہیونی طیاروں نے صرف آدھے گھنٹے میں غزہ غزہ پر سینکڑوں بار بمباری کی۔
21:05 | لبنان میں ایک کار پر صہیونی ڈرون حملے میں تین بچے شہید۔
19:59 |حزب اللہ لبنان نے لبنانیوں کے گھروں پر صہیونیوں کے حملوں کے جواب میں شمالی فلسطین میں صہیونی فوج کی لاجسٹک تنصیبات پر بھاری میزائل حملہ کیا۔
19:44 | القدس بریگیڈ نے صہیونی چھاؤنی “مارس” پر مارٹر گنوں سے شدید گولہ باری کی۔
19:40 | نیویارک ٹائمز: اسرائیل غزہ سے ہزاروں فلسطینیوں کو کوچ کروانا چاہتا تھا اور بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے درپے تھا۔ وہ فلسطینیوں کو مصر جانے پر مجبور کرنا چاہتا تھا۔
19:20 | القسام بریگیڈز کے توپخانے صہیونی فوجیوں کو سینکڑوں مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔
19:07 | مقبوضہ بئر السبع میں صہیونی ٹھکانوں پر مقاومت کے میزائلون کی بارش۔
19:06 | غزہ کے اسکولوں پر صہیونی بمباری جاری، البریج اسکول پر بھی بمباری کردی، جہاں تعداد میں بے گھر فلسطینی مقیم ہیں۔ متعدد شہید اور زخمی۔
19:01 | لبنانی وزارت ماحولیات و زراعت: غاصب صہیونی ریاست نے سفید فاسفورس گولوں سے حملے کرکے جنوبی لبنان کے جنگلات اور باغات پر مشتمل 1141 ایکڑ رقبے کو جلا کر راکھ کردیا ہے۔ یہ حملے 15 اکتوبر اور 3 نومبر کے درمیان انجام پائے ہیں۔
18:37 | ہزاروں ترک باشندوں نے انجرلیک کے امریکی فوجی اڈے کے سامنے مظاہرہ کیا، غزہ پر صہیونی اور امریکی مظالم کی مذمت، ترک سیکوریٹی فورسز نے مظاہرین کو تشدد کرکے منتشر کر دیا۔
18:33 | مسیحائی اور یہودیت!! صہیونی ڈاکٹروں نے فلسطینوں کے رہائشی علاقوں پر 30 روزہ بمباریوں اور فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام کے بعد، صہیونی فضائیہ سے کہا ہے کہ غزہ کے تمام اسپتالوں پر بمباری کرے۔ یعنی یہ کہ صہیونی ڈاکٹر بھی دہشت گرد ہیں۔
18:18 | حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای سے ملاقات؛ غزہ کے واقعات کی رپورٹ پیش کر دی۔
18:06 | القسام بریگیڈز کا سدیروت شہر پر میزائل حملہ۔
18:01 | العالم: غزہ میں، صہیونی فوجی دستے مجاہدین کی گھات میں پھنس گئے۔ صہیونی خان یونس اور النصیرات میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے۔
17:31 | بی بی سی نے عربی سروس کی سینئر لبنانی رپورٹر ندا عبدالصمد کو 27 سال خدمت کے باوجود، فلسطین کے ساتھ یکجہتی کرنے پر برخاست کر دیا۔
17:10 | غزہ پر صہیونی زمینی حملے کی ناکامی، صہیونیوں نے زمینی حملے میں ناکامی کے بعد، بہیمانہ بمباریوں اور فلسطینی عوام کے قتل عام میں اضافہ کیا ہے۔
16:22 | وادی غزہ، مسجد البوالحصین اور شہر الزہراء کی سڑک پر صہیونیوں کی بمباری۔
16:18 | مقبوضہ فلسطین میں صہیونی زمین چوروں کے شہر “یفتاح” میں ایک صہیونی فوجی گاڑی پر حزب اللہ کا گائیڈڈ میزائل سے حملہ، کئی صہیونی ہلاک اور زخمی۔
16:15 | عراق-اردن کے سرحدی علاقے طریبیل میں فلسطین اور مقاومت کی مدد کے لئے عراقیوں کا دھرنا جاری ہے۔
16:13 | شامی وزیر خارجہ: غزہ پر صہیونی حملوں کا نشانہ بننے والے صرف اعداد نہیں بلکہ انسان ہیں لیکن مغربی حکمرانوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے قتل عام اور اس انسانی المیے پر آنکھیں بند رکھی ہیں۔
16:11 | امریکیوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں امریکیوں کو خبردار کیا اور لکھا: ہم امریکیوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ فوری طور پر جنگ بند کرو، جنگ بندی نافذ کرو، بصورت دیگر تمہیں بھاری ضربیں پڑیں گی۔
15:58 | العالم: عراقی اسلامی مقاومت نے شامی شہر الحسکہ کے شمال میں واقع شہر تل بیدر میں قابض امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
15:42 | فلسطینی ذرائع: امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کی ملاقات بے نتیجہ رہی اور مشترکہ بیان جاری نہ ہو سکا۔
15:40 | ادارہ صحت، غزہ: غاصب صہیونی ریاست نے گذشتہ 24 گھنثوں میں 24 مرتبہ جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔ 243 فلسطینی شہید۔
14:58 | عراق کے حزب اللہ بریگیڈز نے خبردار کیا کہ اگر امریکی وزیر خارجہ عراق پر دورے پر آنے کی صورت میں، امریکی اڈوں کے خلاف کاروائیوں میں شدت لائیں گے۔
14:49 | سوشل میڈیا کے صارفین نے لکھا: ان مصنوعات کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بائیکاٹ ہونا چاہئے کیونکہ دشمن ہمیشہ دشمن ہی رہتا ہے۔ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ صرف غم و غصے کے لمحات تک محدود نہيں ہونا چاہئے بلکہ یہ ہماری زندگی کا شیوہ بننا چاہئے۔ ان مصنوعات کی آمدنی بم اور میزائل بن کر غزہ کے بچوں پر گرتی ہے۔ دشمن کی مدد نہ کرو۔
14:20 | فلسطینی نیوز فوٹوگرافر محمد العالول نے اپنے ـ غاصب صہیونیوں کی بمباری میں شہید ہونے والے ـ بچوں سے وداع کیا۔ فلسطینی صحافی خاص طور پر صہیونیوں کے نشانے پر ہیں۔
13:59 | حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں صہیونی ڈرون طیارہ مار گرایا۔
13:56 | صہیونی ذرائع: غزہ کے شمال میں زمینی کاروائی کے دوران تیسواں اسرائیلی فوجی ہلاک۔
13:54 | اسلامی جہاد تحریک کے راہنما ابو سامر موسی: سات اکتوبر کا واقعہ اچانک اور بلا تمہید رونما نہیں ہؤا، ملت فلسطین 75 برس سے غزہ میں بھی اور 1948ع کے فلسطینی اراضی اور مغربی کنارے میں بھی صہیونیوں کا ظلم و استبداد، جبری نقل مکانی برداشت کرتی رہے ہیں۔
13:51 | سوشل میڈیا کی سعودی صارفہ کا بھاری طعنہ: ڈاکٹر حنان العتیبی نے سوشل میڈیا پر لکھا: انڈونیشیا میں 20 لاکھ افراد نے غزہ سے یکجہتی کا اظہار کیا، گذشتہ سال سعودی عرب کے “ریاض سیزن” کے تفریحی میلے میں 50 لاکھ افراد نے شرکت کی، سوال یہ ہے کہ سعودی عرب میں کتنے لوگون نے غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا؟ غزہ میں قتل عام ہو رہا ہے، ریاض میلے منا رہا ہے۔
13:45 | بی بی سی چینل کی انتظامیہ کی ایک رپورٹر کی جانب سے چینل کی انتظآمیہ کے نام لکھی گئی منکشفہ ایمیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کے مسئلے میں بی بی سی کی ادارتی پالیسی نہ صرف غیر جانبدار نہیں ہے بلکہ مکمل طور پر جلاد صہیونی ریاست کی خدمت و حمایت پر مرکوز ہے/ تو کیا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ، بی بی سی سمیت صہیونیوں کے حامی ذرائع ابلاغ کے بائیکاٹ پر بھی غور کیا جائے۔
13:44 | صہیونی ذرائع نے جنوبی لبنانی علاقے زیدین میں اپنے ایک ڈرون طیارے کی تباہی کی تصدیق کر دی۔
13:41 | بی ڈی ایس کیا ہے؟ صہیونی ریاست کے عالمی بائیکاٹ کی تحریک (Boycott, Divestment and Sanctions [BDS]) ایک بین الاقوامی تحریک ہے، یعنی اسرائیل کا بائیکاٹ یا مقاطعہ کرنا، سرمایہ کاری نہ کرنا اور اس پر پابندی لگانا۔ جس کا مقصد غاصب صہیونی ریاست کو معاشی دباؤ کے ذریعے فلسطین کا قبضہ اور نسلی امتیاز کا خاتمہ کرانا اور کئی ملین فلسطینی پناہ گزینوں کو فلسطین میں واپسی کا حق دلانا ہے۔
13:02 | شہدائے غزہ کی تعداد 9500 ہو گئی ہے۔
12:58 | اسلامی جہاد تحریک نے صہیونی وزیر عمیحائے الیاہو کی طرف سے غزہ پر ایٹم بم استعمال کرنے کی تجویز پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے: صہیونی غزہ میں جن جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں، ان سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ غاصب اور درندہ صہیونی ریاست اسی راستے پر گامزن ہے جس کی اس نے تجویز دی ہے۔
12:26 | شمال مغربی غزہ میں صہیونی فوجیوں پر القسام بریگيڈز کا یاسین-105 میزائلوں سے حملہ، ایک ٹینک تباہ۔
12:25 | سماجی مسائل کے عراقی ماہر تجزیہ کار ڈاکٹر محمد جمیل العالم کے ساتھ براہ راست نشری پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عرب اور مسلم دنیا کی خاموشی پر رو پڑے۔ انھوں نے کہا: بہت المناک اور تلخ ہے یہ حقیقت کہ عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان غزہ کے المیوں پر خاموشی اختیار کئے ہیں، ان کی یہ مجرمانہ خاموشی شرناک ہے۔
12:20 | برطانوی عوام عظیم دھرنا، ملت فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ کے عوام کے اوپر ہونے والے مظالم ـ جو رشی سوناک حکومت کی طرف کی ہری بتی پر ڈھائے جا رہے ہیں ـ کی مذمت۔
12:17 | جکارتہ میں انڈونیشیا کے لاکھوں باشندوں کا مظاہرہ، فلسطینیوں کی حمایت اور صہیونی ریاست پر عالمی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ۔
12:14 | نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر عمیحائے الیاہو کی غزہ پر ایٹمی حملے کی تجویز پر رد عمل دکھاتے ہوئے کہا: یہ احمق الیاہو کی باتون کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
– الیاہو نے صہیونی ریاست کی ساٹھ سالہ “ابہام کی پالیسی” سے انحراف کرکے اپنے ہاں ایٹم بموں کی موجودگی کا اعلان کیا جس کی وجہ سے اس ریاست کو اب قانونی چیلنجوں کا سامنا ہوگا۔
12:01 | تشدد پسند صہیونی وزیر عمیحائے الیاہو نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف اقدام کے سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا: دیکھنا ہے کہ کونسی چیز غزہ والوں کو خوفزدہ کرتی ہے، اور انہیں غزہ چھوڑنے پر آمادہ کر سکتی ہے، یقینا موت انہیں خوفزدہ کرتی ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ غزہ کے عوام نہتے ہیں، وہ حماس سے مختلف نہیں ہیں؛ چنانچہ غزہ پر ایٹم بم گرانے کے آپشن پر بھی غور کیا جا سکتا ہے!!! میں سمجھتا ہوں کہ حماس کے ہاتھ میں قید اسرائیلیوں کی جانیں ہمارے فوجیوں کی جانوں سے بہتر نہيں ہیں۔ انسانی جانوں کا ضیاع جنگ کا لازمہ ہے!.
11:39 | غزہ اور مقاومت سے یکجہی کے اظہار کے لئے رام اللہ کے طلباء کا دھرنا۔
11:38 | تیونس کی لیبر پارٹی، قوم پرست پارٹی اور ڈیموکریٹ پارٹی سمیت اس ملک کی سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں نے فلسطینی قوم اور مقاومت کی حمایت کا عالمی دن منایا.
11:37 | الجزیرہ: طیرحرفا کے قصبے میں ایک ایمبولینس پر صہیونی طیارے کے حملے میں چار امدادی کارکن زخمی۔
11:36 | غزہ کے اسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ہمارے اسپتالوں کو ابھی تک کوئی امداد نہیں پہنچ سکی ہے۔ جبکہ کم از کم 400 زخمیوں کا پرامن راستے سے رفح گذرگاہ تک پہنچانا ضروری ہے۔
10:43 | المغازی کیمپ پر صہیونی حملے میں 51 فلسیطی شہید اور 100 زخمی ہو گئے ہیں۔
10:43 | واشنگٹن میں امریکی مظاہرین نے ریاست ہائے متحدہ کے بانی بنیامین فرینکلن کے مجسمے کو فلسطینی رومال سے سجا دیا۔
10:38 | برلن ـ جرمنی میں وسیع پیمانے پر مظاہرے، غزہ اور فلسطین کی حمایت، غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ۔
10:29 | تظاهراتکنندگان آمریکایی در واشنگتن طوماری از اسامی شهدای غزه در دست گرفتند
10:09 | غاصب صہیونی ریاست کے طیاروں نے غزہ کے شہر خان یونس کے مشرق میں ایک پولیس چوکی پر بمباری کی۔ صہیونی جنگی کشتیوں کی خان یونس کے ساحل پر فائرنگ
10:02 | افریقی ملک چاڈ کی وزارت خارجہ: ہم نے غزہ کے بے گناہوں پر صہیونی مظالم کی بنا پر، اپنا ناظم الامور تل ابیب سے واپس بلایا ہے۔
09:54 | وزارت صحت، فلسطین: الخلیل کے مغرب میں صہیونی گماشتوں کی فائرنگ سے 22 سالہ فلسطینی نوجوان احمد حابس دبابسہ شہید ہوگئے۔
09:41 | مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے احتجاج مظاہرے، نیتن یاہو سے استعفا دینے کا مطالبہ، غزہ میں صہیونی قیدیوں کے خاندانوں نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف جلوس نکالا۔
09:20 | وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر حسین امیر عبداللٰہیان نے عراقی اور عمانی ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے صہیونی ریاست کے تئیں امریکی حمایت کو خطے میں بحرانوں کی اصل جڑ قرار دیا۔
09:18 | مشرقی بیت المقس کے شہر ابو دیس میں ہونے والی جھڑپوں میں فلسطینی زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہؤا ہے۔
08:45 | برازیلی شہر میناوس (Manaus) کے عوام نے غزہ کی حمایت اور صہیونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے امریکی اور صہیونی جھنڈوں کو نذر آتش کیا۔
08:33 | غزہ کے انڈونیشیا اسپتال کے آس پاس عمارتوں پر صہیونی طیاروں کی بمباری۔
08:31 | القدس بریگیڈز سے وابستہ جنین یونٹ نے فائرنگ کرکے اور بم پھینک کر اسرائیلی فوجیوں پر اپنے حملے جاری رکھے۔ جنین یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ جنین کیمپ میں صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔
08:28 | مشرقی قلقیلیہ کے علاقے عزون میں صہیونی فوج کی ایک جیپ پر گرینیڈ بم سے حملہ ہؤا۔
08:27 | فلسطین الیوم: غزہ میں داخلے کے لئے کوشاں صہیونی فوجیوں پر مجاہدین کے کامیاب حملے۔
08:20 | صہیونی فوجیوں نے جنین کیمپ میں فلسطینیوں کے مکانات کو بلڈوزروں سے ویران کر دیا۔
08:14 | صہیونی ذرائع: حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں زمین چور صہیونیوں کے شہر مکسافعام پر بکترشکن میزائل داغا۔ جس کے بعد اس شہر میں سائرن بجنے لگا۔
07:21 | غزہ کے شمال مغرب میں مجاہدین اور صہیونی فوجیوں کے درمیان زبردست جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
07:16 | مقاومت کے مجاہدین نے مشرقی خان یونس میں جارح صہیونی فوجیوں کو گھیر لیا اور انہیں یاسین-105 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ دو صہیونی ٹینک تباہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔













تبصرہ کریں