غزہ صہیونی جارحیت کے آغاز سے اب تک فلسطین شہداء کی تعداد 11000 سے تجاوز کر گئی
فاران: طوفان الاقصٰی کا پینتیسویں دن بھی صہیونیوں کی بمباری جاری رہی، بماری کا مقصد صہیونی فوج کے غزہ میں داخلے کے لئے راہ ہموار کرنا ہے۔ صہیونیوں کو شدید جانی نقصانات کا سامنا ہے لیکن وہ جانی نقصانات کو صیغہ راز میں رکھتے ہیں۔ صہیونی غزہ میں پیشقدمی کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں کانٹے دار مزاحمت کا سامنا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر آٹھ اکتوبرسے شروع ہونے والی صہیونی بمباری میں اب تک 4506 بچوں سمیت 11078 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ جبکہ 26905 زخمی ہیں۔
لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے پینتیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:
21:31 | حماس کے ایک راہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ جعلی صہیونی ریاست کا جانی نقصان، اعلان کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ بڑا ہے اور غزہ پر زمینی حملے میں ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد بھی کئی گنا زیادہ ہے۔
– انھوں نے مسلم ممالک کے سربراہوں سے مطالبہ کیا کہ ہفتے کے روز ریاض میں، اسلامی سربراہی کانفرنس کے دوران، فلسطین میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کو مسترد کریں۔
انھو ںنے کہا: غاصب صہیونی ریاست امریکی کی پشت پناہی کی وجہ سے جنگ بندی کی مخالفت کرتی ہے۔
21:22 | بحرینی عوام نے منامہ میں مظاہرہ کیا اور صہیونیوں کے ساتھ اپنے [آل خلیفہ] حکومت کے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔
21:19 | حزب اللہ لبنان نے اہلیان غزہ کی حمایت میں بیان جاری رکھتے ہوئے غزہ میں ملت فلسطین کی استقامت کو خراج تحسین پیش کیا اور اعلان کہ اس کے مجاہدین نے جمعہ کی سہ پہر کو حرش شتولا میں صہیونی پیدل دستوں کو گائیڈڈ راکٹوں سے بلاواسطہ طور پر نشانہ بنایا۔
21:15 | لبنان سے آنے والے ایک ڈرون اور ایک بکترشکن راکٹ سے کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے!!
21:04 | غزہ کا الرنتیسی اسپتال صہیونی ٹینکوں کے محاصرے میں ہے، نہ یہاں ری کراس کا اتہ پتہ ہے نہ عوام کے تحفظ کی بین الاقوامی ضمانتیں معتبر نظر آتی ہیں۔
21:00 | مغربی کنارے کے شہر جنین کے مغرب میں سیلہ الحارثیہ میں فلسطینیوں اور صہیونیوں کے درمیان جھڑپیں۔
20:56 | وزیر اعظم ناروے: غزہ پر صیونی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
20:55 | شام کے صدر ڈاکٹر بشار الاسد اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں۔
– یاد رہے آج سے ایک دو سال قبل بشار الاسد کو ہٹانے کے لئے بننے والی تنظیمیں ریاض میں تعینات تھیں اور بشار مخالف کانفرنسیں بھی یہیں منعقد ہؤا کرتی تھی!
20:51 | عالم اسلام کے حکام اور دو ارب مسلمانوں کی آنکھوں کے سامنے غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کی جبری نقل مکانی کا امکان بڑھ رہا ہے۔ شیاطین کے محلات میں غزہ کے مقدرات کے فیصلے ہونے کو ہیں۔ جاگ مسلم جاگ کا نعرہ کب کام آئے گا، مسلم کب جاگ جائے گا، لگتا نہیں ہے کہ ایسا بھی کبھی ہوگا۔
20:43 | حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نواسی اور میڈیکل اسٹوڈنٹ رؤی ہمام غاصب صہیونیوں کی بمباری میں شہید۔ اس سے پہلے بھی ان کے خاندان کے کئی افراد شہید ہو چکے ہیں۔
19:26 | امریکہ کے فلاڈلفیا کے ایک اسپتال کے عملے کا غزہ کے عوام کے قتل عام میں امریکہ کی براہ راست شراکت پر احتجاج، زخمیوں کے احترام میں، سب سڑک پر لیٹ گئے۔
19:21 | صہیونی ذرائع: ایک صہیونی افسر غزہ میں مارا گیا پانچ زخمی، دو کی حالت نازک۔ غیرجانبدار ذرائع کے اندازوں کے مطابق مرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
18:44 | صہیونی ذرائع: لبنان سے تین ڈرون طیارے فلسطین میں داخل ہوئے جن میں سے دو کو مار گرایا گیا ایک نشانے پر لگا۔
18:12 | القدس بریگیڈز: الکرامہ کے علاقے میں صہیونی فوجیوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔
18:09 | حماس کے ایک راہنما: غزہ میں شہداء کی تعداد 11000 سے تجاوز کر گئی؛ ہمارے بچوں کی جانوں کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔ مسلم اور عرب ممالک جنگ بندی کے لئے امریکہ پر دباؤ ڈالیں۔ صہیونی ریاست اور بائیڈن انتظامیہ ہزاروں فلسطینیوں کے قاتل ہیں۔ UNRWA صہیونیوں کی خواہشات پر عمل کرکے غزہ میں اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کر رہی ہے۔ ہزاروں فلسطینی ـ جن میں نصف تعداد بچوں کی ہے ـ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
17:59 | غزہ میں البراق اسکول کے ملبے سے 50 شہداء کی لاشیں باہر نکالی گئیں۔صہیونیوں نے اس اسکول پر میزائل اور توپخانے کے گولے برسائے تھے۔
17:58 | لبنانی پارلیمان کے رکن محمد رعد: صہیونی ریاست سے زیادہ خونخوار وہ ہیں جو اس کی درندگیوں کی حمایت کرتا ہے۔ لبنان کی اسلامی مقاومت غزہ کی مدد جاری رکھے گی اور ہیں یوم الشہید کے موقع خدا سے عہد کرتے ہیں کہ شہداء کے راستے پر گامزن رہیں گے۔۔ شہید کا خون انسان کو جینے کا عزم عطا کرتا ہے۔
17:02 | ہزاروں اردنی عوام نے مسجد الحسینی کے سامنے مظاہرہ کرکے غزہ پر امریکی ـ صہیونی جارحیت کی مذمت کی۔
16:24 | لبنان کے ساتھ سرحد پر صہیونیوں کی گولہ باری۔
16:23 | جنوبی لبنان کے علاقوں الجرداح اور برکہ ریشا میں صہیونی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ۔
16:18 | غزہ کے الشفاء اسپتال کے عملے کا عزم: اسپتال سے نہیں نکلیں گے یہاں تک کہ کامیاب ہوجائیں یا شہید۔
16:17 | لبنانی ذرائع: جنوبی لبنان کے شہر مروحین پر صہیونی گولہ باری۔
16:07 | القسام بریگیڈز نے ایک صہیونی ٹینک کو تباہ کر دیا۔
15:12 | العالم: الشفاء اسپتال میں بے گھر بوڑھے، بچے اور خواتین نے پناہ لی ہوئی ہے جسے اب صہیونیوں نے گھیر لیا ہے۔ اس اسپتال کا بیرون ہال بھی ان ہی افراد سے بھرا پڑا تھا جس پر صہیونیوں نے بم گرائے ہیں۔
12:58 |غاصب صہیونیوں نے اپنے ایک گولے پر لکھا ہے: “امید ہے کہ یہ بم بے گناہ افراد کے بیچ پھٹ جائے”۔
12:55 | القسام: ایک صہیونی ٹینک شمالی غزہ میں تباہ کر دیا گیا۔
12:25 | الرنتیسی چلڈرن اسپتال کے سربراہ: ہمیں صہیونی ٹینکوں نے گھیر لیا ہے۔
12:25 | الشفاء اسپتال کے سربراہ: کسی وقت بھی بمباری کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ طبی عملہ اسپتال چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہے، اور مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ صہیونیوں نے آج [بروز جمعہ] ہمارے اسپتال کو چار مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔ اسپتال کی پانچویں منزل میں خواتین کے وارڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
12:15 | خوفناک اعداد و شمار:
– 42000 فلسطینی صہیونی جنگی جرائم کا نشانہ بنے ہیں۔
– غزہ کی دو فیصد آبادی شہید یا زخمی۔
– اسپتالوں میں، ہر ایک منٹ میں ایک زخمی اور ہر 15 منٹ میں ایک شہید، منتقل کیا گیا ہے۔
– 62 فیصد اسپتال اور طبی مراکز بند ہو چکے ہیں۔
11:59 | الاقصیٰٰ یونیورسٹی کے فوٹوگرافر احمد القرا مشرقی خان یونس میں واقع خزاعہ شہر پر صہیونی بمباری میں شہید۔
10:59 | سان فرانسسکو امریکہ کے عوام نے غزہ کی جنگ اور امریکی کی طرف سے صہیونی ریاست کی حمایت پر احتجاج کرتے ہوئے فیڈرل بلڈنگ پر تالے ڈال دیئے۔
10:58 | غاصب صہیونیوں نے الشفاء اسپتال کے ویٹنگ ہال پر بمباری کی کئی شہید اور زخمی۔
10:25 | صہیونی ذرائع: غزہ پر زمینی حملے میں 250 صہیونی فوجی زخمی، 100 کی حالت نازک ہے۔
10:25 | ہلال احمر فلسطین: تل الہوا کے القدس اسپتال کے اطراف میں صہیونی بمباری، اس اسپتال میں 14000 افراد نے پناہ لی ہوئی ہے۔
10:24 | مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے شمال میں العروب کیمپ صہیونیوں کا حملہ، بےشمار باشندوں کو حراست میں لیا۔
10:20 | حزب اللہ لبنان کے نائب، شیخ نعیم قاسم: طوفان الاقصٰی نے صہیونیوں کی کمزوریوں کو عیاں کر دیا۔۔ حزب اللہ طوفان الاقصٰی کے دوسرے مرحلے میں فلسطینی مقاومت کا حصہ ہے۔ موجودہ صورت حال میں ہمیں اسپتالوں اور عوام پر صہیونیوں کی جارحیت کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔
09:46 | رعیم کے صہیونی فوجی اڈے پر القسام کا میزائل حملہ۔
09:46 | امریکی نامہ نگاروں کا نیویارک ٹائمز کی عمارت میں دھرنا، غزہ کے واقعات کی جانبدارانہ کوریج پر احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ۔
09:44 | ہیومین رائٹس واچ: الشفاء اسپتال میں حماس کے کمانڈ روم کی موجودگی کے صہیونی دعوے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
09:43 | غاصب صہیونیوں نے تل الہواء کے اطراف میں فاسفورس بم برسائے۔
09:35 | فلسطینی نوجوانوں کو صہیونیوں نے مسجد الاقصٰی میں داخل نہیں ہونے دیا تو انہوں نے باب الاسباط میں نماز فجر ادا کی۔
07:50 | جبالیا کیمپ کے علاقے النادی پر غاصب صہیونیوں کی بمباری سے 10 فلسطینی شہید۔
07:30 | اصدقاء المریض اسپتال کے اطراف میں غاصب صہیونیوں کی مباری۔
01:05 | یمن: ہم نے ایلات میں صہیونیوں کے کئی حساس مقامات کو بالیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔













تبصرہ کریں