اسرائیلی قابض فوج کی غزہ میں بربریت، 66 فلسطینی شہید
فاران: فلسطین کے علاقے غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں موجود خاندانوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج 7 اجتماعی قتل عام کئے جس کے نتیجے میں مزید 66 شہری شہید اور 138 زخمی ہوگئے۔
سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شہادتوں کی تعداد 34،454 تک پہنچ گئی جب کہ 77،575 زخمی ہوئے ہیں۔
متعدد زخمی اور شہداء ابھی بھی ملبے کے نیچے ہیں اور سڑکوں پر ، ایمبولینس اور سول ڈیفنس عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط صہیونی جارحیت کے نتیجے میں سوا لاکھ فلسطینی شہید، زخمی اور لاپتا ہوئے ہیں جب کہ غزہ کی 70 فی صد آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت سے غزہ میں جاری نسل کشی اور قتل عام کے باعث گنجان آباد علاقے میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے۔













تبصرہ کریں