غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی میں مزید 62 فلسطینی شہید، 138 زخمی
فاران: فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 6 اجتماعی قتل عام کیے جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 افراد شہید اور 138 زخمی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔
وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 35,709 فلسطینی شہید اور 79,990 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
گزشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
تبصرہ کریں