اسرائیل نے رفح میں جارحیت وسیع کر دی، 9 لاکھ شہری دربہ در

مقامی ذرائع نے بتایا 18ویں روز بھی قابض فوج نے رفح کے بڑے حصوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ رفح شہر کے جنوبی علاقوں یعنی برازیلی محلہ، قشطہ محلہ، صلاح الدین گیٹ، بلاک او اور یبنا کیمپ شامل ہیں۔

فاران: اسرائیلی قابض افواج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے اور شہر میں گہرائی تک کارروائیاں شروع کردی ہیں۔دوسری طرف صہیونی غاصب فوج کی طرف سے زبردستی بے گھر کیے گئےفلسطینیوں کی تعداد 900,000 تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا 18ویں روز بھی قابض فوج نے رفح کے بڑے حصوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ رفح شہر کے جنوبی علاقوں یعنی برازیلی محلہ، قشطہ محلہ، صلاح الدین گیٹ، بلاک او اور یبنا کیمپ شامل ہیں۔

کل شام کو قابض فوج یبنا کیمپ کے مضافات میں واقع العاموی ریسٹورنٹ جنکشن میں داخل ہوئی جہاں اس علاقے میں وقتاً فوقتاً پرتشدد جھڑپیں اور توپ خانے اور فضائی حملے دیکھنے میں آئے۔

قابض ٹینک بھی الجنینا محلے کے وسط میں پہنچ گئے، ہیلی کاپٹروں سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں، جبکہ وسطی علاقے کیر موڑ پر جانوروں سے بھری گاڑی کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

قابض فوج نے شہر بھر میں چھاپوں، گھروں پر بمباری اور توپ خانے کے گولے داغنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

دریں اثناء امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی نے کہا کہ “اسرائیل کی جاری فوجی کارروائی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح سے تقریباً 900,000 افراد جبری طور پر بے گھر ہوئے ہیں۔”

انہوں نے جمعہ کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ بے گھر افراد نے ان علاقوں کا رخ کیا جہاں بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہیں اور خدمات کی کمی کا شکار ہیں۔