صیہونی فوج کا شامی علاقوں میں زمینی داخلہ/ جنوبی شام کے 5 شہروں کے رہائشیوں کو اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تنبیہ

ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی فوج کی جانب سے شام کے بعض علاقوں پر قبضے کی اطلاع دی اور قنیطرہ میں قابض افواج کی دراندازی کی تصاویر شائع کیں جبکہ ساتھ ہی اسرائیلی حکومت کی کابینہ نے شام کے جبل الشیخ کے علاقے پر قبضہ کرنے اور اس علاقے میں بفر زون قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

فاران: ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی فوج کی جانب سے شام کے بعض علاقوں پر قبضے کی اطلاع دی اور قنیطرہ میں قابض افواج کی دراندازی کی تصاویر شائع کیں جبکہ ساتھ ہی اسرائیلی حکومت کی کابینہ نے شام کے جبل الشیخ کے علاقے پر قبضہ کرنے اور اس علاقے میں بفر زون قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ 1974 کے بعد پہلی بار صیہونی حکومت کی فوج کی گاڑیاں شام کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوئی ہیں۔

بعض ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صیہونی شام کے علاقے میں 14 کلومیٹر اندر داخل ہو چکے ہیں۔

ذرائع ابلاغ نے شام کے شہر قنیطرہ میں صیہونی حکومت کی فوج کی دراندازی کی تصاویر بھی شائع کیں۔

اسی سلسلے میں صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کی کابینہ نے شام میں جبل الشیخ کے علاقے پر قبضہ کرنے اور اس علاقے میں بفر زون قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

قابض فوج کی جانب سے جنوبی شام کے کچھ شہروں کے رہائشیوں کو تنبیہ 

دوسری جانب قابض فوج نے جنوبی شام کے شہروں اوفانیہ، قنیطرہ، الحمیدیہ، الصمدانیہ اور القحطانیہ کے رہائشیوں کو ایک بیان جاری کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور تاحکم ثانی گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے زور دے کر کہا: “اسرائیلی فوج شام کی سرحد پر بفر زون میں انتظامی طاقت ہوگی۔

صہیونی اخبار یدیوت اہرونوت نے یہ بھی رپورٹ کیا: “اسرائیلی فوج نے گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران بغیر کسی مزاحمت کے شیخ جبل کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے بھی صیہونی فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں بفر زون کا کنٹرول ایک عارضی آپریشن ہے۔

قابض حکومت کی فوج نے شام کے کچھ حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کل سہ پہر گولان کے علاقے میں شام اور مقبوضہ فلسطین کی علیحدگی سے متعلق 1974 کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

شام اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے میں اپنے خطاب میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا: “ہم شام میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر ضروری اقدامات کریں گے۔

صہیونی وزیر اعظم کا یہ بیان، شام میں مسلح گروہوں کی جانب سے دمشق پر قبضے کے بعد سامنے آیا ہے۔