شام کو اسرائیل پر حملے کی جگہ کبھی نہیں بننے دیں گے: الجولالی

شام کے باغی رہنما "ابو محمد الجولانی" نے ایک انگریزی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی شام کو اسرائیل پر حملے کے لیے استعمال ہونے والی جگہ نہیں بننے دیں گے۔

فاران: شام کے باغی رہنما “ابو محمد الجولانی” نے ایک انگریزی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی شام کو اسرائیل پر حملے کے لیے استعمال ہونے والی جگہ نہیں بننے دیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق، تحریر الشام کے رہنما ابو محمد الجولانی نے پیر کے روز انگریزی جریدے ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ “میں کبھی بھی یہ اجازت نہیں دوں گا کہ شام اسرائیل کے خلاف حملے کی جگہ بنے۔” شام کے باغی رہنما نے اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے شام پر وسیع پیمانے پر کیے جانے والے حملوں اور اس ملک کے کچھ علاقوں پر قبضے کے بارے میں سوالات کے جواب میں کہا تھا کہ وہ کسی نئی جنگ کے خواہاں نہیں ہیں۔

بشار الاسد کی حکومت کے زوال کے بعد، اسرائیل نے 400 فضائی حملے کرتے ہوئے شام کے تمام دفاعی اور فوجی انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا اور شام کی سرزمین کے اندر پیش قدمی کرتے ہوئے دارالحکومت کے قریب پہنچ گیا۔ اس دوران، شامی باغیوں نے نہ تو اسرائیلی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں پر کوئی گولی چلائی اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی موقف اختیار کیا ہے۔