غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ایک اور خونی دن، 38 فلسطینی شہید، 203 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 3 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے

فاران: فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 3 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے جن میں 38 فلسطینی شہید اور 203 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 45,097 فلسطینی شہید اور 107,244 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی زخمی اور شہداء کی لاشیں موجود ہیں تاہم اسرائیلی فوج کی طرف سے کھڑی کی گئی پابندیوں کی وجہ سے ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔