تازہ ترین صہیونی جرائم میں 5 صحافی شہید

صیہونی ریاست کی فوج نے مزید پانچ فلسطینی صحافیوں کو قتل کر دیا جو رپورٹنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

فاران: صیہونی ریاست کی فوج نے مزید پانچ فلسطینی صحافیوں کو قتل کر دیا جو رپورٹنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق، ان صحافیوں کو صیہونی حکومت کی فوج کی جانب سے القدس ٹی وی کی براہ راست نشریاتی گاڑی پر النسیرات کیمپ میں العودہ اسپتال کے سامنے فضائی حملے کے دوران شہید کیا گیا تھا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے ان صحافیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں فادی حسونۃ، ابراہیم الشیخ علی، محمد اللدعۃ، فیصل ابو القمصان اور ایمن الجدی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم مسلسل پندرہویں ماہ بھی جاری ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد جنگ کے آغاز سے اب تک 202 ہوگئی ہے۔

https://fa.alalam.ir/news/7121273