بن گویر اور کابینہ میں شامل ان کی جماعت کے وزراء نے استعفیٰ دے دیا

صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اور کابینہ میں شامل ان کی جماعت کے وزراء نے استعفیٰ دے دیا۔

صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اور کابینہ میں شامل ان کی جماعت کے وزراء نے استعفیٰ دے دیا۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ” اتمار بن گویر ” اور کابینہ میں شامل ان کی جماعت کے وزراء نے حماس کے ساتھ معاہدے کی مخالفت میں اپنے استعفے پیش کر دیے ہیں ۔

بن گویر کا خیال تھا کہ یہ معاہدہ قابضین کے مفادات کو پورا نہیں کرتا اور اسی لیے ان کا استعفیٰ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری اور اس پر عمل درآمد کے خلاف شدید احتجاج تھا۔

اس سے قبل بن گوئر نے حماس کے ساتھ معاہدہ ہونے کی صورت میں کابینہ سے استعفیٰ دینے کی دھمکی دی تھی، چنانچہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ آج سے نافذ العمل ہونے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔