امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو 660 ملین ڈالر میں ہیل فائر میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

فاران: امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو 660 ملین ڈالر میں ہیل فائر میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اعلان کیا کہ محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو 660 ملین ڈالر مالیت کے ہیل فائر میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو 6.75 بلین ڈالر کے گائیڈڈ گولہ بارود اور کٹس کی ممکنہ فروخت کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

Axios ویب سائٹ نے اعلان کیا کہ اس معاہدے میں تقریباً 18,000 فضائی بم شامل ہیں، جن کی ترسیل 2025 میں شروع ہونے والی ہے ۔

معاہدے میں 3,000 ہیل فائر میزائل بھی شامل ہیں، جن کی ترسیل 2028 سے شیڈول ہے۔