زیادہ تر صہیونی غزہ کے باشندوں کو بے گھر کرنے کی حمایت کرتے ہیں

مقبوضہ فلسطین میں ایک نئے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض صہیونیوں کی اکثریت امریکی صدر کے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے بے دخل کرنے کے منصوبے کی حمایت کرتی ہے۔

فاران: مقبوضہ فلسطین میں ایک نئے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض صہیونیوں کی اکثریت امریکی صدر کے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے بے دخل کرنے کے منصوبے کی حمایت کرتی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو بے گھر کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کی وسیع پیمانے پر عالمی مخالفت کے باوجود، زیادہ تر صہیونی اس منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔
اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے 68 فیصد باشندے غزہ کی پٹی سے یرغمالیوں کی رہائی کے بعد حماس کا تختہ الٹنے کو ترجیح دیتے ہیں، چاہے اس کی کچھ قیمت انہیں چکانا پڑے۔
الجزیرہ نے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ 68 فیصد صہیونی بھی غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نکالنے کے ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔
رائے عامہ کے اس جائزے سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ 63% صہیونی 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے آپریشن “الاقصیٰ طوفان” کی تحقیقات کے لیے حکومت کی کابینہ پر اعتماد نہیں کرتے اور ایک غیر سرکاری تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہیں۔