غزہ کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 48 ہزار 388 تک پہنچ گئی
فاران: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف حکومت کی جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 48،388 ہوگئی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 23 دیگر شہدا کی لاشوں کو غزہ پٹی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ حال ہی میں 21 شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکالی گئیں اور اسرائیلی قابض افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوئے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 23 فلسطینی زخمی ہوئے۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 48 ہزار 388 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 803 تک جا پہنچی ہے۔
دس ہزار سے زائد شہدا کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔













تبصرہ کریں