صیہونی حکومت غزہ میں داخل ہونے والی امداد کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے
فاران: پانچ بڑی بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں اور اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے جمعرات کی صبح غزہ میں انسانی امداد کے داخلے اور تقسیم پر براہ راست کنٹرول حاصل کرنے کے تل ابیب کے منصوبے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس غزہ میں آنے والی امداد اور اس کی تقسیم کو براہ راست کنٹرول کرنے کا منصوبہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی منصوبے کے مطابق امداد کے لیے داخلے کا صرف ایک راستہ کھلا رہے گا جو کرم ابو سلیم کراسنگ ہے اور غزہ کے اندر امداد کی تقسیم کے لیے ٹریکنگ سسٹم قائم کیا جائے گا۔













تبصرہ کریں