فاران: سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں گولانی کی حکمرانی میں باغیوں کی جانب سے شامی علویوں کے خلاف کیے گئے متعدد جرائم کا انکشاف کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ، سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گولانی کی حکمرانی میں باغیوں کی طرف سے کیے گئے مختلف جرائم میں کل (جمعہ) کو 162 عام شہری مارے گئے۔
انسانی حقوق کی اس تنظیم کے مطابق مرنے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق صوبہ لاذقیہ کے جبلہ کے مضافات میں “دویر بعبدہ” اور “بیت عنا” نامی دیہاتوں میں 7 علوی شہری شہید ہوئے اور لاذقیہ کے نواح میں الشیر گاؤں میں باغیوں کی فائرنگ سے 24 افراد شہید ہوئے۔
سب سے زیادہ شہادتیں صوبہ لاذقیہ کے الحفہ علاقے کے گاؤں مختاریہ میں ہوئیں جہاں خواتین اور بچوں سمیت 38 مکینوں کا بے دردی سے قتل عام کیا گیا۔
صوبہ لاذقیہ کے علاقے الحفہ میں بھی 7 افراد شہید ہوئے اور طرطوس کے نواحی گاؤں “یحمور” میں دو نوجوانوں کو گولی مار دی گئی ۔
اس کے علاوہ، شیخ شعبان منصور (90 سال)، مشہور علوی شیخ، اور ان کے بیٹے کو حما کے دیہی علاقے سلحب میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔
لاذقیہ صوبے کے قرفیس گاؤں میں باغی گاؤں میں داخل ہوئے، 22 مکینوں کو ان کے گھروں سے گھسیٹ کر لے گئے اور ان کے اہل خانہ کے سامنے گولی مار کر شہید کر دیا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ بنیاس شہر میں باغی حکومت کی وزارت دفاع اور داخلی سلامتی کی فورسز نے 10 خواتین اور 5 بچوں سمیت 60 افراد کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
ان جرائم کی ویڈیوز اور تصاویر کی اشاعت نے میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس میں بڑے پیمانے پر ردعمل کو جنم دیا، حتیٰ کہ قطری اور سعودی میڈیا نے بھی اس قتل عام کی رپورٹنگ کی۔
آخرکار، ابو محمد الجولانی کو جمعہ کی شام کو رد عمل کا اظہار کرنے پر مجبور کیا گیا، اور یہ دعویٰ کیا کہ مجرم من مانی افراد تھے اور انہیں سزا دی جائے گی۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ متاثرین کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے اور ان کی رپورٹیں شائع کی جائیں گی۔
سیریئن آبزرویٹری نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ لاذقیہ اور جبلہ کے دیہی علاقوں میں باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں شامی مزاحمتی فورسز کے 42 ارکان شہید ہوئے جب کہ مزاحمت کاروں کی جانب سے گھات لگا کر کیے جانے والے متعدد حملوں اور حملوں میں 34 باغی مارے گئے۔
مصنف : ترجمہ جعفری ماخذ : فاران خصوصی
تبصرہ کریں