یمنی فوج کا فلسطین کے نواتیم ایئر بیس پر ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ
فاران: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں میں ناواتیم ایئر بیس پر میزائل حملے کا اعلان کیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا: “فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں اور غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف مجرم صہیونی دشمن کے قتل عام کے جواب میں، یمنی مسلح افواج نے فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل سے نواتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔”
انہوں نے مزید کہا: “اس آپریشن میں، ہم نے مطلوبہ اہداف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔”
یمنی فوج کے ترجمان نے مزید کہا: “جب تک غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوتی، ہم مقبوضہ فلسطین میں اپنے اہداف کا دائرہ وسیع کریں گے۔”
یحییٰ سریع نے زور دے کر کہا: “ہم مظلوم فلسطینیوں کے دفاع اور حمایت کے لیے اپنی تمام طاقت اور صلاحیت استعمال کریں گے۔”
تبصرہ کریں