شام کے علوی یکے بعد دیگرے غائب ہو رہے ہیں
فاران: شامی علویوں کے قتل عام کے بعد، مقامی شامی ذرائع نے اطلاع دی کہ ملک میں درجنوں علوی شہریوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ شام کے مقامی ذرائع نے اتوار کی شام المیادین ٹی وی کو بتایا کہ شام کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ حمص اور حما کے صوبوں سے 48 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں 100 سے زائد علوی اغوا کر لیے گئے ہیں۔
مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ علوی صوبوں میں سے ہر روز اوسطاً 20 علوی شہریوں کو اغوا کیا جاتا ہے۔
یہ واقعات شامی علویوں کے قتل عام کے چند ہفتے بعد ہو رہے ہیں۔ شام کے باغی رہنما ابو محمد الجولانی کی قیادت میں فورسز نے حالیہ ہفتوں میں ملک کی سابق حکومت کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہوئے سینکڑوں علوی شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔
“سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس” کے نام سے مشہور گروپ نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ان واقعات کے دوران درجنوں خواتین اور بچوں سمیت 1500 سے زائد شہریوں کا قتل عام کیا گیا۔
شامی باغیوں کے ہاتھوں علوی شہری کے قتل عام کے لمحے کی تصاویر جاری کیے جانے کے باوجود، ابو محمد الجولانی نے اس قتل عام کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور دعویٰ کیا کہ دوسرے گروہوں نے شہریوں کا قتل عام کیا ہے اور انہیں سزا دی جائے گی۔
تاہم ان واقعات کو کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود ان جرائم کے مرتکب افراد کو سزا ملنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
تبصرہ کریں