اسرائیلی بحریہ کے سابق افسران کا غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ
فاران: اسرائیلی بحریہ کے 150 سے زائد سابق افسران نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں۔
درخواست میں انہوں نے لکھا کہ غزہ کے خلاف جنگ کی بحالی سے فوج کے حوصلے پست ہوں گے اور معصوم شہریوں کو نقصان پہنچے گا۔
یہ پٹیشن صیہونی فضائیہ کے تقریبا ایک ہزار موجودہ اور سابق ارکان کی جانب سے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے خط کے چند گھنٹوں بعد شائع کی گئی ہے۔
دریں اثنا اسرائیل کے ٹی وی چینل 11 نے اعلان کیا ہے کہ فضائیہ کے افسران کے خط پر دستخط کرنے والے 950 افراد میں سے 60 کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فضائیہ کے افسران کے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہیں، چاہے اس سے جنگ کا خاتمہ ہی کیوں نہ ہو۔
خط کے مطابق جنگ کا تسلسل نہ صرف طے شدہ مقاصد کے حصول میں ناکام رہے گا بلکہ اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت اور ریزرو فورسز کی تھکاوٹ کا باعث بھی بنے گا۔
خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ موجودہ وقت میں کوئی بھی جنگ سیاسی اور ذاتی مفادات کے مفاد میں ہے نہ کہ سلامتی کے مفادات کی خاطر۔
تبصرہ کریں