غزہ پر قابض فوج کی جارحیت میں 24 گھنٹوں میں 11 فلسطینی شہید ، 111 زخمی

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاکہ 18 مارچ 2025ء سے اب تک 1,574 فلسطینی شہید اور 4,115 زخمی ہوئے ہیں۔

فاران: فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجےمیں کم سےکم 11 فلسطینی شہید اور 111 زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاکہ 18 مارچ 2025ء سے اب تک 1,574 فلسطینی شہید اور 4,115 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 50,944 ہوگئی ہے جب کہ 116,156 زخمی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

وزارت صحت نے غزہ کی جنگ میں شہید ہونے اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام معلومات وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے جمع کی جا سکیں۔