نئے میزائل سے یمنی حملے کا اسرائیل کا اندازہ

اسرائیلی میڈیا نے منگل کی صبح خبر دی ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک نے تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے پر ایک نئی قسم کے میزائل کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔

فاران: اسرائیلی میڈیا نے منگل کی صبح خبر دی ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک نے تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے پر ایک نئی قسم کے میزائل کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ اسرائیل ہیوم اخبار نے منگل کی صبح رپورٹ کیا: “اسرائیل میں اندازے بتاتے ہیں کہ انصار اللہ گروپ نے کل بین گوریون ہوائی اڈے پر ایک نئی قسم کا میزائل داغا۔”
رپورٹ میں کہا گیا ہے: “اسرائیل کا اندازہ ہے کہ انصار اللہ گروپ امریکی حملوں کے باوجود اب بھی نئے میزائل اور ڈرون تیار کر رہا ہے۔”
اسی دوران اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے بھی اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ “یمن پر حملے میں 30 اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا”۔
دوسری جانب حکومت کے چینل 13 نے بھی ایک سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا: “ہم حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کی تیاری کر رہے ہیں، اور الحدیدہ پر حملہ کرنے سے ان کے حملے نہیں رکیں گے۔”
مزید برآں، قابضین کے چینل 14 ٹی وی نے کہا: “حوثی ہمیں ایسے دھمکیاں دے رہے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔” “وہ فضائی ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہیں اور اپنی آوازیں بلند کرتے ہیں، جیسے وہ بڑے ہیں اور ہم چھوٹے ہیں۔”