غزہ میں اسکول پر اسرائیلی حملے میں 15 شہید

قابض فوج کے شمالی غزہ میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی رہائش گاہ پر حملے میں کم از کم 15 افراد شہید ہو گئے۔

فاران: قابض فوج کے شمالی غزہ میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی رہائش گاہ پر حملے میں کم از کم 15 افراد شہید ہو گئے۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ الجزیرہ نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ میں ایک اسکول کی دوسری منزل پر اسرائیلی حکومت کے حملے میں کم از کم 15 افراد کی شہادت کی خبر دی ہے۔
یہ حملہ امریکہ کی جانب سے حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔