یحییٰ السنور کے بھائی کو شہید کر دیا گیا
فاران: حماس کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کے ایک بھائی غزہ پر اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ “شہاب” خبر رساں ایجنسی نے آج (اتوار) صبح اطلاع دی ہے کہ غزہ میں حماس کے شہید رہنما یحییٰ السنوار کے بھائی ڈاکٹر زکریا السنوار، نصیرات کیمپ پر گذشتہ رات ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
اس فلسطینی ویب سائٹ کے مطابق غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں جدید اور عصری تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر زکریا السنوار غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ میں ان کے خیمے پر بمباری کے بعد اپنے بچوں سمیت شہید ہو گئے۔
نصیرات کیمپ غزہ کی پٹی میں سب سے زیادہ گنجان آباد فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے جسے بارہا اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
تبصرہ کریں