غزہ کی پٹی میں ایک ہی دن میں مزید پانچ صحافی شہید

فلسطینی میڈیا نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مزید پانچ صحافیوں کی شہادت کی اطلاع دی ہے جس کے بعد شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 222 ہو گئی ہے۔

فاران: فلسطینی میڈیا نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مزید پانچ صحافیوں کی شہادت کی اطلاع دی ہے جس کے بعد شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 222 ہو گئی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں نسل کشی میں اضافہ کرتے ہوئے مزید پانچ صحافیوں کو درجنوں فلسطینی خاندانوں سمیت شہید کر دیا ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق ان صحافیوں کو ان کے خاندان کے دیگر افراد سمیت شہید کیا گیا۔
غزہ میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس نے گزشتہ جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ صحافی احمد الحلو کی شہادت کے بعد شہید صحافیوں کی تعداد 217 ہو گئی ہے۔
مزید پانچ صحافیوں کی شہادت سے یہ تعداد 222 ہو گئی۔
فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے اور منظم طریقے سے قتل کرنے کی بارہا مذمت کی ہے اور صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن، عرب جرنلسٹس یونین اور دنیا بھر کی تمام صحافتی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے خلاف ان منظم جرائم کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔