صہیونی ریاست لرزہ بر اندام، 60 ہزار فلسطینیوں نے کی مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا
فاران؛ فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق، قدس کے اسلامی اوقاف اور مسجد الاقصی معاملوں کے بورڈ کی اپیل پر فلسطینی مسلمانوں نے لبیک کہتے ہوئے اتنی بڑی تعداد میں نماز جمعہ ادا کرتے ہوئے اپنی اسلامی بیداری کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اسلامی-فلسطینی تشخص کی نشانی مسجد الاقصی کو جو بیت المقدس شہر میں واقع ہے، آئے دن غاصب صیہونی فورسز کے تخریبی اقدامات کا سامنا ہے۔
دوسری طرف فلسطینیوں کی زمین پر ناجائز و غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مقبوضہ ویسٹ بینک کے الخلیل کے شمال میں واقع ’بیت امر‘ گاؤں میں صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے کئی باغ میں تخریبی کارروائی کرتے ہوئے اخروٹ کے 130 درختوں کو جڑ سے کاٹ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242
تبصرہ کریں