اسرائیل آبدوز نذر آتش ہونے سے ہوئی تباہ
فاران: عبری زبان کے اخبار معاریو کے مطابق، منگل کے دن حیفا میں اسرائیل کی آبدوز میں اس وقت آگ لگی جب اسے مرمت کے لئے لنگر انداز کیا گیا تھا۔
صیہونی ذرائع نے دعوا کیا ہے کہ یہ آتش زدگی انسانی غلطی کے باعث پیش آئی اور اس کی وجہہ سے آبدوز کے بجلی کے بورڈ کو کافی نقصان پہونچا۔
قریب چار ماہ قبل بھی ایک صیہونی فوجی جنگی جہاز میں ہوئے ایک سانحے میں بری طرح زخمی ہو گیا تھا جسکی وجہہ سے اس جنگی کشتی میں آگ لگ گئی تھی۔
صیہونی بحریہ کی تنصیبات میں حالیہ مہینوں کے دوران متعدد سانحے ہونے کی وجہہ سے حال ہی میں ایک بڑے عہدیدار کو سزا کے طور پر اسکے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
تبصرہ کریں