فلسطینیوں کی سنگ باری سے اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔

فاران؛ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فلسطینی شہریوں نے عوفریم چوک میں اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کے مطابق سنگ باری سے زخمی ہونے والے اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اتوار کی شام کو غرب اردن کے علاقوں میں اسرائیلی فوج پر سنگ باری کے 6 واقعات رونما ہوئے۔