غرب اردن میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری
فاران؛ کل منگل کو اسرائیلی فوج نے شمالی وادی اردن میں خربہ حمصہ الفوقہ کے مشرق میں رہائشی کمروں کی تنصیب شروع کی ہے۔
طوباس گورنری میں وادی اردن کے امور کے انچارج معتز بشارات نے بتایا کہ قابض فوج نے خربہ حمصہ الفوقہ کے مشرق میں ام حرز کے علاقے میں شہریوں کی زمینوں پر کمروں کی تنصیب کا کام شروع کیا، جن کے مکینوں کو گذشتہ برس زبردستی بے گھر کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 8 کمرے بنائے جا چکے ہیں۔ یہ کمرے فلسطینیوں کی اراضی پربنائے گئے ہیں۔
کل منگل کو اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے جنوب میں بیت فجار قصبے سے بھاری ساز و سامان کے کنٹرول ڈیوائسز کو قبضے میں لے لیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے قصبے کے مشرق میں واقع خلیت حاجی کان کے علاقے پر دھاوا بول کر 100,000 شیکل سے زائد مالیت کے آلات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔













تبصرہ کریں