موساد کے سربراہ کا خفیہ دورہ ترکی: صہیونی میڈیا

صیہونی خبر رساں ذرائع نے صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروس (موساد) کے سربراہ کے سربراہ کے خفیہ دورہ ترکی کی خبر دی ہے۔

فاران: اسرائیلی ٹی وی چینل 14 نے ترکی کے دورے پر آنے والے سینئر اسرائیلی حکام کے بارے میں ترک اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موساد کے سربراہ بھی ان سکیورٹی شخصیات میں ہو سکتے ہیں۔
صہیونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی موساد اور ترکی کی انٹیلی جنس سروس کے درمیان اچھے تعلقات پائے جاتے ہیں اور یہ تعلقات موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن کے دور میں کافی مضبوط اور گہرے تھے جو حالیہ سیاسی تناؤ کی وجہ سے سرد پڑ گے ہیں۔
اسرائیلی چینل 14 نے دعویٰ کیا ہے کہ موساد نے ترک انٹیلی جنس سروس کے ساتھ مل کر ترکی کی سرزمین پر داعش کے کم از کم 12 دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
گذشتہ جمعرات کو صہیونی اخبار Yedioth Ahronoth نے ایک اسرائیلی اہلکار کے انقرہ کے خفیہ دورے اور ترک صدر رجب طیب اردوگان کے سینئر مشیر سے ان کی ملاقات کی خبر دی تھی۔