اسرائیلی درندگی جاری، قابض فوج کی فائرنگ سے16 سالہ بچہ شہید
فاران: اتوار کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں ابو دیس قصبے اور شمالی مغربی کنارے میں نابلس میں صیہونی قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں میں ایک بچہ شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ بیت المقدس کے مشرق میں ابو دیس قصبے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 16 سالہ یامن نافز جفال کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بچے جافر کو قابض فورسز نے قصبے پر دھاوے کے دوران گولی مار دی اور فورسز نے ایمبولینس کو اس تک پہنچنے سے روک دیا۔ اس کی طرف آنسو گیس کے گولے داغے جس سے متعدد شہریوں کا دم گھٹنے لگا۔
ذرائع کے مطابق کئی گھنٹے زخمی حالت میں تڑپتے بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔
قصبے میں قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں اور فوجیوں نے شہریوں کے گھروں اور قصبے کی سڑکوں پر بڑے پیمانے پر آنسو گیس کے گولے داغے۔
تبصرہ کریں