عالمی یوم القدس پر دنیا کے تمام لوگ فلسطینی عوام کے لیے اٹھ کھڑے ہوں: عیسائی پادری

مقبوضہ فلسطینی آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ نے قدس کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے دنیا کے تمام لوگوں سے قدس کی آزادی کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

فاران: “تھیوڈوسیس”، جسے “عطاء اللہ حنا” کے نام سے موسوم کیا گیا ہے، نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ قدس کے عالمی دن کے موقع پر، مسجد الاقصی سے لے کر کلیسائے مقدس تک دنیا میں فلسطینی ارمان کے تمام حامیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ “حق پر لڑنے والوں کے مطالبات کبھی ضائع نہیں ہوں گے”؛ فلسطینی حق پر ہیں اور وہ اس سرزمین کے مقدسات کے مالک ہیں۔

حنا، جنہوں نے فلسطینی پرچم سے مزین رومال پہنا ہوا تھا، مزید کہا کہ تمام نسلوں، ثقافتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے دنیا کے تمام لوگوں کے لیے ہمارا پیغام یہ ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے لیے کھڑے ہوں اور ہمارا ساتھ دیں۔

عیسائی پادری نے فلسطینی ارمان کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں اور عالمی یوم القدس کے موقع پر ہم آپ کے قبضے کے خاتمے کے لیے آپ کے نعروں کو سننے کے منتظر ہیں تاکہ ہمارے لوگ آخرکار وہ آزادی حاصل کر سکیں جس کے وہ حقدار ہیں۔

انہوں نے یہ پیغام برٹش اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کو پہنچایا جو کہ بنیادی طور پر لندن میں عالمی یوم القدس کی تقریبات کے انعقاد کا ذمہ دار ہے۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق اس سال کی ریلی 24 اپریل کو ہوگا۔

مظاہرہ کرنے والوں کا فیصلہ ہے کہ وہ برطانوی وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے جمع ہوں اور پھر برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ عالمی یوم القدس مارچ، جو کورونا پابندیوں کے باعث دو سال کے وقفے کے بعد برطانیہ میں دوبارہ منعقد کیا جائے گا، صیہونی خوف و ہراس اور غصے کو ہوا دیا ہے۔