صہیونی فوجیوں کی بربریت جاری، ایک اور فلسطینی نوجوان براہ راست گولی سے شہید
فاران: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے آج صبح ایک 18 سالہ فلسطینی شہری «احمد مساد» کو جنین کے دیہی علاقے برقین میں بلااشتعال گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پرشہید ہوگیا۔
دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن پر حملہ کر کے 8 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
در ایں اثناء غاصب صیہونی فوجیوں کی طرف سے مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے کو روکنے کے لیے مزید بندشیں عائد ہونے کے باوجود، کل رات 65 ہزار سے زائد افراد نے مسجد الاقصی میں عشاء کی نماز ادا کی۔
واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نےشب 27 رمضان میں جواہل سنت مسلمانوں کے مطابق شب قدر ہے، مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے کو روکنے کے لیے مزید بندشیں عائد کردی ہیں۔ خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق، غاصب صیہونی فوجیوں نے 50 سال سے کم عمر کے افراد کے مسجد الاقصی میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اور نوجوان مرد و خواتین کو مسجد میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔













تبصرہ کریں