تل ابیب میں پھر بڑا حملہ، 3 صیہونی ہلاک، کئی زخمی، مزید حملے کا اندیشہ+ ویڈیو
فاران: مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور صہیونیوں کی طرف سے کیے جانے والے مسلسل حملوں کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی جیالوں نے ایک بار پھر تل ابیب میں شہادت پسندانہ کارروائی میں تین صیہونیوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
صہیونی میڈیا نے جمعرات کی شام کو اطلاع دی ہے کہ فلسطینیوں نے وسطی فلسطین کے علاقے العاد میں ایک شہادت پسندانہ کاروائی کی جس میں متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
مقبوضہ فلسطین میں العالم کے ایک رپورٹر نے تل ابیب کاروائی کی تفصیلات کے بارے میں رپورٹ پیش کی ، جس میں تین صہیونی ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوئے۔
عبرانی ذرائع کے حوالے سے فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ یہ آپریشن ایک فلسطینی شہری کی جانب سے چاقو سے انجام دیا گیا جس میں چھ صیہونیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
صیہونی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں تین افراد کی ہلاکت کی خبر دی جبکہ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ چاپڑ سے کیا گیا تھا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ چھوٹی تلوار کا استعمال کیا گیا تھا۔
عبرانی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور پولیس اس کی تلاش میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ کچھ ذرائع نے حملہ آوروں کی تعداد دو بتائی ہے۔ اسرائیل فورس نے العاد کے باشندے صیہونیوں سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے چاقو کے ساتھ بندوق کا بھی استعمال کیا ہے۔
دوسری جانب حماس نے شہادت پسندانہ کارروائی کی قدردانی کی ہے۔













تبصرہ کریں