اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے کئی فلسطینی گرفتار کر لیے

بیت لحم میں گزشتہ رات اسرائیلی فوجیوں نے وادی فوقین گاؤں کے قریب گاڑی کو روک کر تلاشی لینے کے بعد تین شہریوں کو قید کر لیا ۔ الدوحہ شہر کے سابق میئر رافت جوابرہ بھی حراست میں لیے گئے ۔

فاران تجزیاتی ویب سائٹ: اسرائیلی قابض فوج نے گزشتہ رات اور آج صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر کم از کم 10 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق فوج نے قریبی گاؤں عین قینیا پر دھاوا بولنے کے بعد البیرہ اور رام اللہ کے سطح مرحبا اور الطیرہ محلوں پر بھی حملہ کیا۔

رام اللہ میں چھاپے اتوار کی شام الطیرہ کے پڑوس میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان مسلح جھڑپوں کے بعد ہوئے۔ فوج اور انتہا پسند آباد کار بار بار الطیرہ محلے میں یہ بہانہ بنا کر گھستے ہیں کہ اس کے مغربی علاقے میں یہودی آثار ِقدیمہ کے کھنڈرات اور قبور ہیں۔

دریں اثنا، قابض فوج نے شمالی رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ جلزون کیمپ میں قابض فوج کی مہم کے دوران مقامی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

بیت لحم میں گزشتہ رات اسرائیلی فوجیوں نے وادی فوقین گاؤں کے قریب گاڑی کو روک کر تلاشی لینے کے بعد تین شہریوں کو قید کر لیا ۔ الدوحہ شہر کے سابق میئر رافت جوابرہ بھی حراست میں لیے گئے ۔

اسی طرح جنوبی نابلس کے الخلیل اور بیتا قصبے کے مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر چار دیگر شہری بھی فوج نے اغوا کر لیے تھے۔