فلسطینی قوم کے ساتھ یورپی کارکنوں کی یکجہتی؛ اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے + تصویریں

تین یورپی ممالک میں فلسطینی قوم کے متعدد کارکنوں اور حامیوں نے صیہونی حکومت کو نسل پرست حکومت قرار دیا اور فلسطینی قوم کے خلاف اس کے جرائم بالخصوص غزہ کے عوام کے خلاف حالیہ جرائم کی مذمت کی۔

فاران: تین یورپی ممالک میں فلسطینی قوم کے متعدد کارکنوں اور حامیوں نے صیہونی حکومت کو نسل پرست حکومت قرار دیا اور فلسطینی قوم کے خلاف اس کے جرائم بالخصوص غزہ کے عوام کے خلاف حالیہ جرائم کی مذمت کی۔
سیکڑوں برطانوی شہریوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت اور فلسطینی عوام کے خلاف اس حکومت کے نسل پرستانہ رویے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی۔
اس اجتماع کے شرکاء نے فلسطینی سرزمین پر بستیوں کی تعمیر روکنے اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حالیہ تین روزہ جارحانہ حملے میں 15 سے زائد بچوں سمیت 49 افراد شہید اور 360 زخمی ہوئے، جن میں سے تقریباً 100 بچے اور نوعمر ہیں۔

جرمنی میں بھی سینکڑوں افراد نے غزہ کے شہداء کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کرکے فلسطینیوں کے خلاف غاصبانہ جرائم کی مذمت کی ۔
انہوں نے شمع روشن کر کے غزہ کے شہداء کے اہل خانہ اور فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔

میڈرڈ شہر میں بھی فلسطینی حامی کارکنوں کا اجتماع دیکھا گیا۔
اسپین کی وزارت خارجہ کے سامنے ریلی نکالی گئی اور شرکاء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور اس پر عالمی خاموشی کی مذمت کی۔