اسرائیلی فوج نے محمد شحام کوجان بوجھ کر شہید کیا:فرانزک رپورٹ
فاران: اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینی محمد شحام کی پوسٹارٹم رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ شحام کو اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کو گولیاں ماریں اور انہیں شہید کیا۔
21 سالہ شہید محمد شحام کے پوسٹ مارٹم سے متعلق فرانزک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ انہیں تین اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا اور قابض فوج نے پندرہ تاریخ کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع کفر عقب کیمپ میں ان کے خاندان کے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد جان بوجھ کر انہیں ماورائے عدالت شہید کردیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک گولی نوجوان محمد شحام کے سر میں گھس گئی جس سے اس کا دماغ پھٹ گیا۔ دوسری گولی دل میں جا کر جگر کو چیر گئی اور تیسری کمر میں گھس گئی۔ یہ تینوں گولیاں اسے جان سے مارنے کے ارادے سے ماری گئی تھی اور دانستہ طورپر نشانہ بنایا گیا تھا۔
پوسٹ مارٹم بدھ کے روز کیا گیا۔ شہید کے اہل خانہ کی جانب سے شحام کو شہید کیے جانے کے بارے میں کہا کہ اسے جان بوجھ کر قتل کیا گیا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے شہید کی تدفین سے قبل اس کے پوسٹ مارٹم کی درخواست کی تھی۔













تبصرہ کریں