غاصب فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
فاران: فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نے فلسطینی نوجوان کو عینون کے چوراہے پر دائر ٹاون الخلیل کے نزدیک گولی ماری گئی۔ اسی دوران عبرانی ٹی وی چینل 7 نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فللسطینی نے ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ ٹی وی کے مطابق فلسطینی کو براہ راست گولی کا نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اسرائیلی فوجی کو ھداسا ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ادھر عینون کے علاقے میں اسرائیلی قابض فوج اور مقامی فلسطینیوں کے درمیان تصادم کی اطلاعات ملی ہیں، یہ تصادم فلسطینیوں کی زمین پر قائم کردہ ناجائز یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کے بعد شروع ہوا۔













تبصرہ کریں