قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے محافظ سمیت تین فلسطینی گرفتار کر لیے

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے الاقصیٰ کے محافظ حمزہ خلف کو باب السلسلہ کے قریب ان کی ڈیوٹی کی جگہ سے گرفتار کیا ہے۔

فاران: کل ہفتے کی شام قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو گرفتار کرنے کے بعد رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع المغیر نامی گاؤں سے دو شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے رہائی پانے والے قیدیوں محمد طاھر ابو علیا اور عامر عاطف ابو علیا کو گاؤں کے مشرقی دروازے کے قریب قائم ایک فوجی چوکی سے گرفتار کیا۔

قبل ازیں ہفتے کی شام قابض اسرائیلی قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو گرفتار کر لیا تھا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے الاقصیٰ کے محافظ حمزہ خلف کو باب السلسلہ کے قریب ان کی ڈیوٹی کی جگہ سے گرفتار کیا ہے۔

قابض فوج مسلسل تعاقب کرتی ہے اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو گرفتار کرتی ہے۔ انہیں طلب کرتی ہے اور ان کے کام کو محدود کرتی ہے۔

قابض فوج نے گذشتہ اگست میں القدس کے قصبوں اور محلوں میں 240 دراندازی کی کی کارروائیاں کیں۔ اس دوران 17 بچوں اور 5 خواتین سمیت 172 شہریوں کو گرفتار کیا 14 دیگر کو طلب کیا اور 12 شہریوں کو گھروں میں نظر بند کر دیا۔