جنین شہر پر صیہونیوں کے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور 16 زخمی

صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین شہر پر علی الصبح حملے میں ایک 29 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید اور 16 کو زخمی کردیا۔

فاران تجزیاتی ویب سائٹ: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غاصب فوج کے ذریعے کئے گئے آج علی الصبح حملے میں ایک 29 سالہ نوجوان شہید اور دیگر 16 فلسطینیوں کو گولیاں لگنے کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ واقعہ جنین شہر پر سینکڑوں اسرائیلی فوجیوں کے بلڈوزر کے ساتھ حملے کے بعد پیش آیا ۔
بعض بلند و بالا عمارتوں کی چھتوں پر تعینات صیہونی فوجیوں نے جنین شہر کے مشرقی حصے میں ایک عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور وہاں کے مکینوں کو عمارت سے نکلنے پر مجبور کیا اور ان میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔
صہیونی حملے کے بعد فلسطینی جنگجوؤں کی اسرائیلی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔
صبح سویرے جنین پر اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 16 زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
آج جنین میں شہید ہونے والا 29 سالہ فلسطینی نوجوان، محمد موسیٰ محمد سباعنہ ہے۔