غرب اردن: ایک ہفتے میں 7 فلسطینی شہید، 156 مقامات پر تصادم
فاران: گذشتہ ہفتے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ محاذ آرائی اور مزاحمتی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں7 شہری شہید اور متعدد فوجی اور آباد کار زخمی ہوئے۔ ہفتے کے دوران 7 فلسطینیوں کو شہید کیا […]
فاران: گذشتہ ہفتے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ محاذ آرائی اور مزاحمتی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں7 شہری شہید اور متعدد فوجی اور آباد کار زخمی ہوئے۔
ہفتے کے دوران 7 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ دو فوجی اور دو آباد کار زخمی ہوئے جب کہ تصادم کے 156 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ گذشتہ ہفتے فائرنگ کے 15 حملے اور متعدد علاقوں میں دھماکہ خیز مواد اور پٹرول بم پھینکنے کے 49 واقعات ہوئے۔
جمعہ کے روز نابلس، قلقیلیہ، الخلیل، بیت المقدس، رام اللہ، جنین اور بیت المقدس میں قابض افواج کے ساتھ تصادم کے 17 واقعات ہوئے۔
مزاحمت کاروں نے قابض افواج کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔ اس دوران قابض فوج نے نابلس میں العین مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا، جب کہ رام اللہ کے مغرب میں واقع نعلین میں جھڑپوں کے دوران پتھراؤ سے ایک فوجی زخمی ہوا۔
جمعرات کے روز 7 سالہ بچہ ریان یاسر سلیمان بیت لحم کے جنوب میں واقع قصبے تقوع میں قابض فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوا۔
اس روز مغربی کنارے کے بیشتر حصوں میں بیت المقدس، الخلیل، رام اللہ، اریحا، نابلس اور قلقیلیہ میں تصادم کے 28 مقامات دیکھے گئے۔
مزاحمت کاروں نے کریات اربع بستی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کا حملہ کیا۔ یہ کالونی الخلیل کی زمینوں پر تعمیر کی گئی ہے۔
مزاحمت کاروں نے سلوان، القدس کے عیساویہ اور الخلیل میں بیت امر قصبوں میں قابض فوج اور یہودی کالونیوں پربم پھینکے۔
بدھ کے روز جنین مہاجر کیمپ پر دھاوا بولنے والے قابض فوج کی گولیوں سے 4 مزاحمت کارمارے گئے۔













تبصرہ کریں