مسجد اقصیٰ پر سیکڑوں صیہونی آباد کاروں کا حملہ
فاران: فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) کے مطابق، اسلامی اوقاف کے محکمے نے نوٹ کیا کہ “250 سے زائد آباد کاروں نے یکے بعد دیگرے گروپوں میں مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا، اور ان میں سے درجنوں نے القطانین گیٹ کے پاس اپنی خصوصی مذہبی تقریب ادا کی۔”
وفا نے اشارہ کرتے ہوئے کہا: قابض حکومت کے پولیس دستوں نے مسجد اقصیٰ اور اس کے دروازوں کے اندر اپنی موجودگی کو تیز کر دیا ہے اور اس مسجد میں داخل ہونے پر فلسطینیوں کے خلاف پابندیاں مزید تیز کر دی ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ کے اندر اور اردگرد اپنی موجودگی مضبوط کرتے ہوئے صہیونی آبادکاروں کے حملے کا مقابلہ کیا اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے اور قرآن پاک کی تلاوت کی۔
صہیونی آبادکاروں کی طرف سے یہ چھاپے “عید عرش” کی تقریب کے ساتویں روز مبینہ “ہیگل” گروپوں کی طرف سے دی گئی کال کے جواب میں مارے گئے۔













تبصرہ کریں