فاران: ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ شہید ہوکر بارگاہِ الہیٰ میں تشریف لے گئے اور ایک جہاں کو غم زدہ کردیا۔ آپ حماس کا بین الاقوامی چہرہ تھے۔ پوری زندگی مقاومت اور مزاحمت میں گزاری۔ بیٹے، پوتے اور اب خود بھی شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوگئے۔ آپ حضرت علامہ محمد اقبالؓ کے اِس شعر کے مصداق […]
انہوں نے کہا کہ مجرم اور دہشت گرد صیہونی حکومت نے ہمارے گھر میں ہمارے عزیز مہمان کو شہید کیا اور ہمیں غمزدہ کیا لیکن اس نے اپنے لئے سخت سزا کے لئے زمین بھی تیار کی لیکن ہم اسلامی جمہوریہ کے علاقے میں پیش آنے والے اس تلخ واقعے کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
تہران واقعہ کے بعد چین اور روس کی قیادت کے درمیان بھی رابطے کی اطلاعات ہیں اور دونوں جانب سے ہائی پروفائل افراد کی سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے کہ تہران میں ایک اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے، جس میں چین، روس، ایران اور حماس کی قیادت شرکت کر رہی ہے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و فکر ہوگا۔
جہاں تک غزہ جنگ پر امریکی الیکشن کے نتائج کا تعلق ہے تو منظرعام پر آنے والی معلومات کی روشنی میں موجودہ امریکی حکومت کی بھرپور مدد اور حمایت کے باوجود بنجمن نیتن یاہو کی پہلی ترجیح ڈونلڈ ٹرمپ ہے۔ نیتن یاہو کی نظر میں اگرچہ بائیڈن نے اس جنگ میں کسی مدد سے دریغ نہیں کیا لیکن پھر بھی اس کے کچھ تحفظات ہیں جو ٹرمپ نہیں رکھتا۔
اس منصوبے کے مطابق فلسطین کا واحد ممکنہ حل یہ ہے کہ مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں سمیت تمام فلسطینیوں کی شرکت سے ایک قومی ریفرنڈم کرایا جائے۔ ریفرنڈم، انتخابات کا انعقاد، عوام کی رائے اور جمہوریت ایران کا بنیادی مطالبہ اور اس بحران کا اہم حل ہے۔ ایران نے فلسطینی مسئلے کے حل پر زور دیا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی ہمیشہ ایسے مواقع پر جمہوریت اور ووٹ کو اہمیت دیتے ہیں، انہیں یہاں بھی وہی طریقہ اختیار کرنا چاہیئے۔
یمن کی انصاراللہ کا یہ کامیاب ڈرون حملہ اس اعتبار سے بھی کامیابی رکھتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کا وزیراعظم نیتن یاہو رفح کا دورہ کرکے اپنی فتح کا اعلان کرنا چاہتا تھا، عین اسی وقت فلسطین کے قلب یعنی مقبوضہ یافا میں اہداف کو نشانہ بنا کر یہ پیغام دیا گیا کہ جنگ کے فاتح غاصب صیہونی نہیں بلکہ مظلوم فلسطینی ہیں ہے۔
غاصب صیہونی رژیم شمالی محاذ پر حزب اللہ لبنان کے مقابلے میں پوری طرح بے بس ہو چکی ہے۔ اس کی جانب سے حزب اللہ لبنان کو دریائے لیتوانی سے پیچھے دھکیل دینے میں ناکامی ایک تاریخی شکست بن چکی ہے۔ ماضی میں جب بھی عرب ممالک نے اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، اسرائیل نے انتہائی مختصر مدت میں انہیں حتمی شکست سے دوچار کیا تھا۔
فاران: صیہونی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے فوج کے بارے میں ان کے بیانات پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بیان فوج اور صیہونی حکومت کی کابینہ کے درمیان اختلاف کا نتیجہ ہے۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج کے […]
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے وسیع پیمانے پر راکٹ فائر کئے جن کا فولادی گنبد نامی فضائی دفاعی نظام بھی مقابلہ نہ کر سکا اور شمال میں دھماکوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔