ڈاکٹر آرمیٹیج کے ذہن میں ہمیشہ فلسطین کے مسائل الجھے رہتے ہیں کہ ’’اسرائیلی ہر آئے دن فلسطینیوں کے ساتھ کیا برتاؤ کرتے ہیں؟ سوائے قتل و غارت کے وہ فلسطینوں کے ساتھ کوئی دوسرا برتاؤ نہیں کرتے۔ یہ وہی کام ہے جو ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا‘‘۔
ایلہان عمر امریکہ کے ان جملہ سیاستدانوں میں سے ایک ہیں جو امریکی سیاست کے پرآشوب ماحول میں پوری شجاعت کے ساتھ وہائٹ ہاوس کی ان پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے نہیں ڈرتے جو اسرائیل اور صہیونی لابیوں کا بول بولتی ہیں۔
پروفیسر سامی الارین در حقیقت شمالی امریکہ میں جہاد اسلامی کے سربراہ تھے جنہیں امریکہ کی حکومت کی جانب سے خود کش حملوں کے الزام کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔