وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹس میں کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
نسل پرست صیہونی حکومت نے مسجدالاقصی کو بند کرنے کے اشتعال انگیز منصوبے کی خبر دی ہے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق مسئلہ ان انتہا پسند یہودیوں کی تعداد کا نہیں ہے جنہیں ملٹری سروس میں جانا پڑتا ہے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ انتہا پسند یہودی اسرائیل کی بقا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
دریں اثناء صہیونی اخبار ہاآرتص نے لکھا ہے کہ "شاس" اور "توراتی یہودی" جماعتوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر فوج میں حریدیم کی جبری بھرتی کا بل رائے شماری کے لئے پیش کیا جائے تو وہ کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔
یہ چار سال سے کم عمر کی فلسطینی بچی "سجی جنید" ہے، جس کو اسرائیلیوں نے بمباری کرکے جھلس گئی ہے۔ اس کی تصویر بہت ہولناک ہے، چنانچہ اسے دھندلا کیا گیا ہے۔ آپ دیکھئے اس تصویر کے کیا معنی ہیں؟:
منگل کی شام اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے خیموں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں زیادہ تربچے اور خواتین شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 اجتماعی قتل عام کیے جن میں 81 شہید اور 93 زخمیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔
جنوبی لبنان کے قصبے الحباریہ میں بدھ کی صبح ایک طبی مرکز پر اسرائیلی فضائی حملے سات افراد کا اجتماعی قتل عام کیا گیا۔ متعدد افراد زخمی اور کئی تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ غزہ کے شمال میں اطراف میں واقع صیہونی ٹھکانوں پر کئی راکٹ حملے ہوئے ہیں۔