تیونس، پاکستان، اردن اورمونٹے نگرو کےعوام نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔
حزب اللہ لبنان نے فلسطینیوں کی حمایت میں آج بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے مرکز کو نشانہ بنایا۔
گذشتہ روز سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پرمشتمل قرارداد کی منظوری کے بعد بھی اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں وحشت اور بربریت کم نہیں ہوئی۔
اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ دنیا کی رائے عامہ میں ہماری بدترین پوزیشن ہے۔
سرکاری میڈیا آفس نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 136 ہو گئی ہے۔
غزہ شہر کے جنوب مشرق میں کویت گول چکر پر امداد کے منتظر افراد کے خلاف کل سہ پہر اسرائیلی قابض فوج کے نئے قتل عام میں 19 شہری شہید اور 23 زخمی ہو گئے۔
ہفتے کے روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ کی پٹی کو حقیقی، جان بچانے والی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں "انسانی بنیادوں پر" جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا۔
روسی ذرائع نے دارالحکومت ماسکو کے ایک میوزک ہال میں وسیع پیمانے پر فائرنگ کی خبر دی ہے اور سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ تین نقاب پوش افراد کنسرٹ کے دوران، کروکس سٹی ہال (Crocus City Hall) میں گھس کر خودکار ہتھیاروں سے موجود افراد پر فائرنگ کھول دی جب کہ تصاویر میں دکھائی دے رہا ہے کہ کچھ لوگ گولی چلا رہے ہیں اور ان کے پیچھے متعدد افراد زمین پر پڑے ہیں، جن میں سے اکثر افراد مارے گئے ہیں۔
سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے قومی سلامتی کے مشیر نے ایک کھلے خط میں بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ کو اسرائیل کے ایسے اقدامات کی مخالفت کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں اور تل ابیب کے لیے واشنگٹن کی امداد کو محدود کرکے اس پر دباؤ ڈالنا چاہیئے۔