غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے جمعرات کو تصدیق کی کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے الشفا کمپلیکس میں جان بوجھ کر 13 مریضوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔
یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل نے یورپی یونین کے رہ نماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایک مضبوط پیغام بھیجیں کہ "غزہ میں خوراک کی ترسیل جاری کرے اور شہریوں کی حفاظت کرے۔"
جمعرات کی شام قاہرہ میں ہونے والے چھ عرب وزرائے خارجہ اجلاس میں غزہ کی پٹی میں ایک جامع اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ فوج، طویل جنگوں میں شامل ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے تل ابیب میں صیہونی حکومت کے پاور پلانٹ کی تنصیبات پر ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن کے مختلف شہروں اور پناہ گزین کیمپوں میں کم سے کم 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح قابض فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کی ایک عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں اس نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی بحری جہاز کے ساتھ ہی مقبوضہ بندرگاہ ایلات میں متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
قابض اسرائیلی فوج نے نسل کشی کے آغاز کے بعد سے مسلسل 166ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد شہید ہو گئے۔