یمنیوں کا عزم سنحیدہ ہے کہ وہ ماہ مبارک رمضان میں غزہ کی حمایت نیز اپنی دفاعی جنگ کا نیا مرحلہ شروع کر رہا ہے، اور اس کے مجاہدین دشمن کے بحری جنگی بیڑے میں شامل جہازوں کو جلاکر راکھ کریں گے، یا دھماکے سے اڑائیں گے اور بحیرہ احمر کے پانیوں میں ڈبو دیں گے۔
فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پوری قوم کو ان کی جڑوں سے اکھاڑ پھینکنا چاہتا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 7 قتل عام کیے ہیں، جس کےنتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 روزہ دار شہید اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ نتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان تعلقات ایسے مرحلے میں پہنچ گیا ہے جو ناقابل واپسی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع قصبے الجیب کے قریب گذشتہ رات اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان اور ایک بچہ شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
منگل کو چلی کے 650 سے زائد وکلاء نے اسرائیلی غاصب حکومت اور اس کےسربراہ بنجمن نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں قانونی مقدمہ قائم کیا ہے۔
فاران: لبنان کےجنوبی علاقے صور ناقورہ میں سڑک پر چلتے ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون نے جنوبی لبنان کے شہر صور کے جنوب میں ایک کار […]
محور مقاومت نے صہیونیوں کے خلاف ذمہ داریاں تقسیم کرتے ہوئے سمندر کو یمن اور فضا میں صہیونیوں کے لئے بدامنی پیدا کرنے کی ذمہ داری عراقی مقاومت کو سونپ دی گئی۔
وزارت صحت نے کہا کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے۔قابض فوج ایمبولینسوں اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔