حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل قاؤوق نے غزہ میں واشنگٹن کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: غزہ میں امریکی منافقت کا 100 فیصد عروج وہاں دکھائی دیتا ہے جب وہ غزہ پر پھینکنے کے لئے ایک طیارہ بھجواتا ہے اور اس کے بدلے 100 میزائل بردار طیارے غزہ کی تباہی کے لئے روانہ کرتا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ حوثی حملے کے نتیجے میں انسانی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے بدھ ہی کے روز برطانوی و امریکی حکام نے بتایا تھا کہ حوثیوں کے میزائل حملے سے دو جہازوں کو نقصان ہو گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ نیلیڈی پانڈورنے "اسرائیل کے دوست" ممالک کے فوجیوں سے کہا کہ وہ امدادی قافلوں کے ساتھ جائیں تاکہ اسرائیلی محاصرہ توڑنے اور فلسطینی غزہ کی پٹی تک انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
عبرانی اخبار’ہارٹز‘کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قابض فوج نے غزہ کے خلاف جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی فوجی حراستی مراکز میں غزہ سے تعلق رکھنے والے 27 فلسطینی قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
صیہونی حکومت نے شمالی غزہ کے عوام کے لئے غذائی اشیاء کے حامل چودہ ٹرکوں کو ضبط کرلیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں کفربلوم صیہونی کالونی کو دسیوں میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یمنی انصار اللہ گروپ نے بحیرہ احمر میں سفر کے دوران ایک اسرائیلی جہاز کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ یہ اقدام غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی حمایت سے شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 9 قتل عام کیے ہیں، جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 افراد شہید اور 113 زخمی ہوئے ہیں۔
فاران: وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں غذائی قلت اور پانی کی کمی سے شہید والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ القدرہ نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں وضاحت کی کہ یہ اضافہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں غذائی قلت اور پانی کی […]