میڈونسیلا نے کہا کہ "ایک ایسے ملک کے طور پر جس نے براہ راست ظلم و جبر کا سامنا کیا اور نسل پرست حکومت کے تحت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہمارے لیے یہ بہت اہم تھا کہ ہم اسی طرح کی حکومت کے تحت دوسروں کو تکلیف سے بچانے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں"۔
غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج کی طرف سے کیے گئے قتل عام میں 92 فلسطینی شہری شہید اور 123 زخمی ہو گئے۔
دو فلسطینی نوجوان جمعہ کی شام اس وقت زخمی ہو گئے جب اسرائیلی قابض فوج نے رام اللہ کے قریب الجلزون پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران مقامی نوجوانوں پر فائرنگ کی۔
پریٹوریا نے منگل کو بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے یہ الزام عائد کیا کہ "اسرائیل" فلسطینی علاقوں میں نسل پرستی کی "انتہا" کر دی ہے۔ یہ نسل پرستی جس کا جنوبی افریقہ کو 1994ء سے پہلے سامنا کرنا پڑا تھا سے کہیں زیادہ ہے۔
ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے منگل کے روز ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔ جنگ بندی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر فوری 'سیز فائر' کروایا جائے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی گولہ باری اور شہریوں کو زندہ در گور کرنے کی وحشیانہ کارروائیوں میں 118 شہری شہید اور 163 دیگر زخمی ہوگئے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ میں اسکول اب قابل شناخت نہیں ہیں کیونکہ وہ ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔
یمنی مزاحمتی فورسز انصار اللہ گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ انہوں نے 4 کارروائیوں ک دوران امریکی اور برطانوی جہازوں کو نشانہ بنایا۔
فلسطینیوں کی نسل کشی اور غزہ میں منظم جنگی جرائم پر بہ طور احتجاج برازیل نے اسرائیل سے ہرقسم کے سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔ برازیل نے اپنا سفیر تل ابیب سے واپس بلا لیا ہے جب کہ اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیا ہے۔