برطانیہ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر صہیونی جرائم کے شروع کے دنوں میں اس ملک کے کم از کم 9 فوجی طیارے تل ابیب پہنچ گئے ہیں، جبکہ حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے لیکن لندن تفصیلات صیغۂ راز میں رکھنے پر بضد ہے۔
اتوار کو برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف "نسل کشی" کر رہا ہے، اور اس کا موازنہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہولوکاسٹ سے کیا جا رہا ہے۔
یورپی اتحاد کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے اتوار [18 فروری 2024ع] کو زور دے کر کہا کہ غزہ کی جنگ کو ختم ہونا چاہئے، لیکن مغربی کنارے کے بارے میں کوئی بھی کوئی بات نہیں کر رہا ہے۔
صہیونی ریاست کے صدر اسحق ہرزوگ نے سعودی عرب کے ساتھ صہیونی ریاست کے تعلقات کے [ممکنہ] قیام کو "حماس پر اسرائیل کی فتح" قرار دیا۔
سپاہ پاسداران کے نائب کمانڈر انچیف برائے سیاسی امور نے کہا: آج دنیا حماس کی استقامت کو صہیونی ریاست کی تسدیدی صلاحیت کی مکمل ناکامی کی علامت سمجھتی ہے / قدس کی آزادی اور صہیونیت کی نابودی اسلامی تہذیب کی تمہید اور ظہور کے لوازمات میں سے ایک ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی خبر: جو بائیڈن اور ان کے معاونین غزہ پر جنگ کے آغاز سے، پہلی بار نیتن یاہو کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں اور اسے مزید اپنا اتحادی نہیں سمجھتے۔ ان کے معاونین تو نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی سے مایوس اور اداس ہو گئے ہیں اور بائیڈن پر اس کے رفح پر ممکنہ حملے کے حوالے سے زیادہ واضح تنقیدی موقف اپنانے دباؤ ڈال رہے ہیں!
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے بارے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں کے باوجود جنگ جاری رکھنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرنے والی اقوام متحدہ کی ایک خاتون عہدیدار کو غرب اردن داخل ہونے سے روک دیا۔
ابو عبیدہ نے "ٹیلیگرام" پلیٹ فارم پر ایک مختصر بیان میں کہا کہ یہ تینوں قیدی آٹھ قیدیوں میں شامل تھے جو گذشتہ دنوں اسرائیلی بمباری میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ "شہید عزالدین القسام بریگیڈز" نے اعلان کیا کہ اس کا مجاہدین نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں نیو عبسان کے مقام پر صفر پوائنٹ سے 10 قابض فوجیوں کو ہلاک کردیا۔