غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 16 قتل عام کیے ہیں، جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 150 افراد شہید اور 313 زخمی ہوئے ہیں۔
اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف کیے جانے والے طوفان الاقصیٰ نامی آپریشن کے حوالے سے اسرائیل اور مغربی دنیا کے گمراہ کن بیانیے کے توڑ کی خاطر تنظیم کا متفقہ سرکاری بیانیہ جاری کیا ہے۔
تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا ہے کہ یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے سے بحیرہ احمر کا بحران حل نہیں ہو گا۔
لبنان میں اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے ساتھ سرحدی تصادم میں اپنے ایک جنگجو کی شہادت کا اعلان کیا، جس سے 8 اکتوبر 2023 سے اب تک 176 افراد کی شہادت ہوئی ہے۔
القدرہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "اب بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر موجود ہیں۔ قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتا ہے۔"
گذشتہ روز اردن اور شام کی سرحد پر امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور چونتیس زخمی ہوگئے۔
صیہونی قابض فوج نے مسلسل 115ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں درجنوں فضائی حملے، توپ خانے کی گولہ باری اور فائر بیلٹس سے شہریوں کا خونی قتل عام کیا اور غزہ کی پٹی میں بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے دو فوجی ٹھکانوں کو فلق اور برکان میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
عراق اور شام سے امریکی فوجیوں کا انخلاء بھی خطے میں مقاومت کے حملوں سے بچنے کے سلسلے میں ناگزیر نظر آ رہا ہے، یہ بھی ایک مسئلہ ہے۔ رہنا بھی انتخابات میں ناکامی کا باعث اور انخلاء بھی ناکامی کا سبب!